سپین میں طوفانی بارشیں،202 افراد ہلاک،سینکڑوں لاپتہ

سپین (اُمت نیوز)سپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں تین روز پہلے ہونے والی طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔

ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد ابھی تک لا پتہ ہیں ۔

طوفانی بارشوں سےکئی علاقے زیرِ آب، سڑکیں، موٹروے، ریلوے کی پٹڑیاں تباہی کا شکارہو چکی ہیں۔

مشرقی شہر بالینسیا (Valencia) کے مضافاتی علاقے شدید تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔

سپین کی افواج کی ایمرجنسی یونٹ اور دیگر امدادی اداروں کے ہزاروں اہلکار امدادی کارروائیوں میں مسلسل مصروف ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔