امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا

امریکا(اُمت نیوز)امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مختلف رائے شماریوں میں کاملا ہیرس کو صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، تاہم اُس میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے۔

دونوں امیدواروں کی توجہ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پر مر کوز ہے۔

کاملا ہیرس مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے۔