فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ،پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اورپائلٹ جاں بحق

تہران: ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی جاں بحق ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صوبے سیستان میں چھوٹا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہو گیا،حادثے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔