فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں  میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے  اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کی سطح پر آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2742 ڈالر فی اونس کی سطح پرآ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔