امریکا آج رات ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا

امریکا(اُمت نیوز)برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا آج رات ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کے لیے تیار ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جاسکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔