کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہوگیا۔اسی طرح عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 2670 ڈالر فی اونس ہے۔