کندھ کوٹ،مقابلے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس کا مغوی اہلکار بازیاب

کندھ کوٹ (اُمت نیوز)کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے جمال میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس کے مغوی اہلکار کو بازیاب کرا لیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ مغوی کی منتقلی کی خبر پر پولیس نے آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے باعث ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ مغوی کو 3 روز قبل تنگوانی لنک روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔