وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں طالبان حکومت کی معاونت کرتا تھا، فائل فوٹو
وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں طالبان حکومت کی معاونت کرتا تھا، فائل فوٹو

چینی تاجر نے اسلام قبول کرلیا، نام محمد عبداللہ رکھا لیا

کابل: افغانستان میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر چینی تاجر نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق یہ ایمان افروز واقعہ بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں وقوع پذیر ہوا۔

وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں طالبان حکومت کی معاونت کرتا تھا اور اُسے طالبان کے اخلاق اور برتاؤ کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں جاننے کی جستجو ہوئی۔

وانگ فیکی نے بلخ کے صوبائی دفتر میں افغان طالبان کے صوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھا۔ ان کا نام تبدیل کرکےعبداللہ محمد رکھا گیا۔

اس موقع پر طالبان حکام اور شہریوں نے چینی تاجر کو مبارک باد دی، گلے لگایا اور استقامت کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔