چیمپئنز ٹرافی کراچی پہنچ گئی، برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر فوٹو شوٹ

کراچی (اُمت نیوز)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کراچی پہنچ گئی جہاں برنس روڈ پر اسکا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

فینز کی بڑی تعداد برنس روڈ پر ٹرافی دیکھنے جمع ہوگئی، فینز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

ٹرافی کا برنس روڈ پر واقع ایک قدیم بلڈنگ کی بالکونی میں بھی فوٹو شوٹ کیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسیلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو آج دوپہر کراچی پہنچایا گیا تھا۔ یہ ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔