لاہور (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آپریشن کلین اپ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے 38 کوچز کو فارغ کر دیا۔
یہ برطرفیاں ایک ماہ پہلے تیار ہونے والے پروانے کی روشنی میں کی گئی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ باقی برطرف ہونے والے کوچز میں مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون اور متعدد دیگر شامل ہیں۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں، کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔