بلاوایو :پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔
زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلیے 206 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی 6 وکٹیں 60 رنز پر گر گئیں تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے اگر بارش نہ رکی توزمبابوے کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلیے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوچکی ہے، 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 59 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ محمد رضوان 19 اور عامر جمال بغیر کسی رن کے کریز پر موجود تھے۔
تاہم بارش کے باعث میچ روکا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی، سکندر رضا اور شان ولیمز نے دو دو وکٹیں لیں۔
زمبابوے کی جانب سے ملنے والے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 11 رنز کے مجموعی سکو پر صرف ایک 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 17 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب بھی 11 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، کامران غلام 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔
49 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب سلمان آغا 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔
قبل ازیں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
بلاوایو میں زمبابوکے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور پہلی وکٹ 5.5 اوورز میں 40 رنز پر گر گئی۔جوائے لارڈ گمبی 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی دوسری وکٹ 58 رنز پر سلمان آغا نے جبکہ تیسری وکٹ 67 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی۔میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ 83 اور پانچویں وکٹ 99 رنز پر سلمان آغا نے حاصل کی۔
بعدازاں چھٹی وکٹ 124 رنز پر عامر جمال نے جبکہ ساتویں وکٹ 125 رنز پر فیصل اکرم نے حاصل کی۔
اس کے بعد زمبابوے کے بیٹرز نے کچھ مزاحت دکھائی اور پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 187 رنز پر پہنچایا جس کے بعد اسی اسکور پر فیصل اکرم نے 2 مزید وکٹیں حاصل کرلیں۔
زمبابوے کی آخری وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی، میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 48 رنز رچرڈ نگروا نے اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، حسیب اللّٰہ، سلمان آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔