پاکستان نے 146 رنز کا ہدف  18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، فوٹوسوشل میڈیا
پاکستان نے 146 رنز کا ہدف  18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، فوٹوسوشل میڈیا

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف  18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کے بعد تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے، عبداللہ شفیق 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم محض 32.3 اوورز میں 145 بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کا اچھا نہ تھا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں کھیلے جارہے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔