چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی نے اربوں روپے کا کیلا خرید کر کھا لیا

کرپٹو ٹائکون جسٹن سُن نے 62 لاکھ ڈالر (پاکستانی1 ارب 72 کروڑ اور 50 لاکھ روپے) میں خریدے فن پارے (جس میں دیوار پر ٹیپ سے کیلا چپکا ہوا ہے) کا کیلا کھانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

خیال رہے کہ چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی نے اپنے فن پارے کی ایک تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں یہ ’کیلا‘ کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک ہوٹل میں جسٹن سُن نے درجنوں صحافیوں اور انفلوئنسرز کی موجودگی میں فن پارے سے متعلق گفتگو کی اس خیالی فن اور کرپٹو کرنسی کے درمیان مشابہت واضح کرنے کے بعد انہوں نے کیلا کھا لیا۔

پہلا نوالہ لینے کے بعد جسٹن کا کہنا تھا کہ اس کا ذائقہ دیگر کیلوں سے کافی الگ اور بہتر ہے۔

’کامیڈین‘ نامی یہ فن پارہ اطالوی فن کار ماوریزیو کیٹیلان نے بنایا تھا جو گزشتہ ہفتے نیویارک کے نیلام گھر سوتھبیز میں فروخت ہوا۔

نیلامی میں جسٹن کے ساتھ سات مزید بولی لگانے والے موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بولی جیتنے کے ابتدائی 10 سیکنڈ تک وہ غیر یقینی کے حالت میں رہے بعد ازاں انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے کچھ بڑا کیا جاسکتا ہےاور پھر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ یہ کیلا کھا جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔