متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن، سفیر کا پیغام

متحدہ عرب امارات(اُمتنیوز)متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام لوگوں کو امارات کی عید الاتحاد مبارک ہو۔

حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ یہ ہمارے امارات کے اتحاد، بصیرت اور کامیابیوں کے جشن کا دن ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ناصرف ہمارے عظیم اماراتی قوم بننے کا دن ہے بلکہ اتحاد کی دائمی روح کی بھی علامت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔