قذافی اسٹیڈیم: 53 روز میں 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل

 

لاہور(اُمت نیوز)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے لیے جاری کام میں تیزی آ گئی اور صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیرِ نو کے کام کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی پویلین کے فلورز پر گئے جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تعمیرِ نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ 10 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ الحمد لِلّٰہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا گیا، پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پورا اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے، نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔