ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل
ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، فائل فوٹو
ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔
ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے جس پر مقدمات درج کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔