شادی ہالز پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے، فائل فوٹو
شادی ہالز پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے، فائل فوٹو

ایف بی آرنے شادی کی تقریبات پربھی ٹیکس لگا دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگا دیا، شادی ہالزکے مالکان نے آئندہ تقریبات پر10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔

شادی ہالز پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے ایف بی آر حکام اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں شادی کی تقریبات پر ٹیکس لگانے پراتفاق ہوگیا ہے۔

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں کسی بھی تقریب کی بکنگ پر بھی فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔