دبئی: تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں پوائنٹ ٹیبل پر جنوبی افریقہ سرفہرست آ گیا ہے۔ پروٹیز نے 10 میچوں میں 76 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جیت کا تناسب 63.33% ہے۔ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پرچلا گیا، بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔
تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں پوائنٹ ٹیبل پر جنوبی افریقہ سرفہرست آ گیا ہے۔ پروٹیز نے 10 میچوں میں 76 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جیت کا تناسب 63.33% ہے۔
آسٹریلیا، 14 میچز کھیل کر اب 102 پوائنٹس اور 60.71 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان 16 میچوں میں 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جس کی جیت کا تناسب 57.29% ہے۔
سری لنکا 11 میچوں میں 60 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ انگلینڈ 21 میچوں میں 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جس کی جیت کا تناسب 45.24 فیصد ہے۔
نیوزی لینڈ 69 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، اس کے بعد پاکستان 4 میں سے 4 جیتنے کے باوجود 10 میچوں میں 40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش 12 میچوں میں 45 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، جب کہ ویسٹ انڈیز 11 میچوں میں صرف 32 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، اس نے اپنے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی نظریں اب پاکستان پر مرکوز ہیں، کیونکہ دونوں ٹیمیں 10 دسمبر سے 7 جنوری تک تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلنے والی ہیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے پیر کوسینٹ جارج پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 109 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔
348 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، سری لنکا آخری دن صرف 70 منٹ میں 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس کے باوجود کہ دن کا آغاز 205/5 پر ہوا، اسے فتح کے لیے 143 رنز درکار تھے۔
کیشوو مہاراج نے5/76 کے اعداد و شمار کے ساتھ جیت میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کےلوئر آرڈر کو جلدی آئوٹ کردیا۔
میزبان ٹیم کو گزشتہ روز آخری سیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں رمیش مینڈس نے 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے 50 رنز بنائے۔