گلشن سوکرز کی ٹیم کا گروپ فوٹو
گلشن سوکرز کی ٹیم کا گروپ فوٹو

ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ،گلشن سوکرز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: گلشن سوکرز نے پہلی سیمی فائنلسٹ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے۔پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم گلشنِ سوکرز نے یونائیٹڈ ایف سی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے7 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گلشن سوکرز کی جانب سے اسد اللہ۔عبدالرحیم۔کاشف۔بلال۔حمزہ۔طارق اور صفی اللہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔جبکہ اس میچ سے قبل پری کوارٹر فائنل کے میچ میں ایک بار پھر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کمپینئین ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعظم نگر ایف سی کو دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

حبیب اور حسیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جانب سے ایک ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔جہاں اس کا مقابلہ جئے لال ایف سی سے ہو گا۔

ان میچز کو نیشنل ریفری وسیم بلوچ ۔صابربلوچ۔ نے اپنے معاونین ریفریز بابر۔ رفیق ارکانی اور سیدکلیم۔کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے انجام دیے۔