مہران سوکرز کا گروپ فوٹو
مہران سوکرز کا گروپ فوٹو

ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ، مہران سوکرز فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: مہران سوکرز کی جانب سے چیمپئین ٹرافی کے حصول کے لیے پیش قدمی جاری۔جب اس نے دوسرے سیمی فائنل میں جئے لال ایف سی کے خلاف دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

سکسٹین اسٹارز گراؤنڈ کے سبزہ زار پر جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں جئے لال اپنے مضبوط حریف مہران سوکرز کے مدمقابل تھی۔جس نے اپنے اسٹار اسٹرائیکر سید معراج الدین کے ذریعے تیسرے منٹ میں گول اسکور کر کے برتری حاصل کی۔

معراج الدین جو کہ اب تک نو گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔جس میں دو ہیٹرک بھی شامل ہیں۔ جبکہ امان اللہ۔الیاس۔ اور واسع نے آیک ایک گول اسکور کیا۔جئے لال کی جانب سے شہباز اور نائب علی ہی گول کر سکے۔اس چیمپئن شپ کا ٹائٹل کس کے نام ہوتا ہے ۔اس کا فیصلہ آج ہو گا جب ہوم گراؤنڈ کی سکسٹین اسٹارز مد مقابل ہو گی۔

اس میچ کو نیشنل ریفری صابر بلوچ نے اپنے معاونین سید کلیم۔وسیم بلوچ اور صدیق الرحمن کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔