امدادی رقم کا بیشتر حصّہ اقوام متحدہ کے چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا، فائل فوٹو
امدادی رقم کا بیشتر حصّہ اقوام متحدہ کے چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا، فائل فوٹو

برطانیہ کا شام کیلیے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان

لندن: برطانیہ نے شام کے لیے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ 50 میں سے 30 ملین پاؤنڈ شام میں انسانی امداد کے منتظر افراد کو فوری مدد فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کا بیشتر حصّہ اقوام متحدہ کے چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا، جبکہ پڑوسی ممالک میں شامیوں کی مدد کے لیے 10، 10 ملین پاؤنڈ لبنان اور اردن میں ورلڈ فوڈ پروگرام، یو این ریفیوجی ایجنسی کو دیےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔