ملک میں چند گھنٹوں کا مارشل لا لگانے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بغاوت کے الزامات کو مسترد کردیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطا بق صدر یون سک یول کے وکلا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول جنھیں ملکی پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اختیارات کے استعمال سے معطل کر دیا گیا ہے، بغاوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں لیکن وہ تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں۔
وکیل نے مزید کہا کہ صدر اپنا موقف واضح اور منصفانہ طور پر عدالت میں پیش کریں گے۔ ہمیں یقین نہیں کہ مواخذے کی سماعت عوام کے لیے کھلے گی یا نہیں، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو صدر یہی کرنے کا ارادہ رکھتے۔