ایران نے واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کردی

 

ایران نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ا ور گوگل پلے اسٹور پر عائد پابندی ختم کردی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایران کی سائبر اسپیس کی شوریٰ نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے اسٹور سے پابندی اٹھانے کے حق میں ووٹ دیا۔

سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے متعلق یہ فیصلہ شوریٰ کے 104 ویں اجلاس میں کیا گیا جس میں حکومت کی تین شاخوں کے سربراہان، وزراء اور شوریٰ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران کی انٹرنیٹ کے متعلق سخت پالیسیوں پر نظر ثانی بالخصوص بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر گفتگو کی گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندی کو سپریم کونسل برائے سائبر اسپیس کی جانب سے شوریٰ کے متفقہ ووٹ کے بعد ختم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔