انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی تاہم کرکٹرز نے اپنے بورڈ کی پابندی کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔
گزشتہ روز انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا بعدازاں اب جارح مزاج اوپنر جیسن رائے نے بھی پلئیرز ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹر کروالیا ہے۔
پی سی بی اس سے قبل غیر ملکی پلئیرز ڈرافٹس میں شامل کرکٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کےلیے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔