سینچورین: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کے بالرز کا جادو چل گیا، پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نے کھیل کے اختتام تک 3وکتوں کے نقصان پر82رنز بنا لیے۔ایڈن مارکرم 47 اور ٹمبا باووما 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، میزبان ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 129 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔
سنچورین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں ٹرسٹن اسٹبس 9، ریان ریکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سینچورین میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔