کئی  برسوں سے جاری سیاسی جمود اور صدارتی خلا کا خاتمہ ہو گیا، فائل فوٹو
کئی  برسوں سے جاری سیاسی جمود اور صدارتی خلا کا خاتمہ ہو گیا، فائل فوٹو

امریکی حمایت یافتہ آرمی چیف لبنان کے صدر منتخب

بیروت:  لبنان کی پارلیمنٹ نے امریکی حمایت یافتہ آرمی چیف جوزف عون کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا، یوں کئی  برسوں سے جاری سیاسی جمود اور صدارتی خلا کا خاتمہ ہو گیا۔ جوزف عون کو 2 مرحلوں میں ووٹنگ کے بعد صدر منتخب کیا گیا۔ یہ کامیابی سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے جوزف عون کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا۔

"سی این این” کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد جوزف عون نے آرمی چیف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور سویلین لباس میں پارلیمنٹ پہنچ کر حلف اٹھایا۔ اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے لبنان کے لیے "ایک نئے دور” کے آغاز کا اعلان کیا اور ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا عزم ظاہر کیا۔عون نے اپنی تقریر میں ملک میں ہتھیاروں کو ریاست کے کنٹرول میں لانے کا وعدہ کیا جو کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ حزب اللہ کے حوالے سے ایک واضح اشارہ تھا۔

حزب اللہ جو مشرق وسطیٰ کا ایک طاقتور مسلح گروپ تھا، حالیہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ جنگ اور شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کمزور ہو چکا ہے۔ نومبر میں امریکا کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حزب اللہ کو اسرائیل کی سرحد سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا گیا، جس سے اس کی عسکری پوزیشن مزید کمزور ہو گئی۔

اپنی تقریر میں جوزف عون نے لبنان کی دفاعی حکمت عملی کی وضاحت کی اور کہا کہ ریاست اسرائیلی قبضے سے چھٹکارا حاصل کرے گی اور اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گی لیکن یہ حکمت عملی حزب اللہ کے بغیر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔