15 ماہ اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ میں غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے 47 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی اور ایک لاکھ پندرہ ہزار لوگ زخمی کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق تباہ شدہ شہروں کی عمارتوں اور گھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔
ملبہ ہٹانے میں دس سال سے زائد کا وقت لگنے کا امکان ہے۔ نقل مکانی پر مجبور کیے گئے بیس لاکھ فلسطینی اجڑے گھروں کو لوٹنے کے منتظر ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے، یہ غزہ میں 15 ماہ سےجاری دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ یہ فلسطینی عوام، مزاحمت، امت اور آزاد دنیا کے لیے کامیابی ہے۔
حماس رہنما نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا اور ثالثی کرنے والے قطر اور مصر کا بھی شکریہ ادا کی۔
فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ حماس کے زیر اثر غزہ پٹی کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو ملنا چاہیے۔