اپنا حلف یاد رکھیں، امریکی صدر جوبائیڈن کا مسلح افواج کو پیغام

 

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنا حلف یاد رکھیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اس نظریہ پر قائم ہوا کہ تمام لوگ برابر ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ ایک فیصد ہیں جو نناوے فیصد امریکیوں کا دفاع کرتے ہیں، اس لیے آپ کے لیے ہمارے دلوں میں خاص مقام ہے۔

وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے خطاب میں کہا کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا نے روس کیخلاف یوکرین کا دفاع کیا، غزہ میں جنگ بندی کرائی، حماس کی قید سے امریکی یرغمالی رہا کرائے۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کاخفیہ ہتھیارخاتون اول جل بائیڈن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔