کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔
10گرام سونے کی قیمت 342 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 42 ہزار 283 روپے ہوگئی، گزشتہ 3 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 جبکہ اُس سے ایک دن قبل 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز 13 ڈالرز کا اضافہ تھا لیکن آج اس میں صرف 2 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی اونس قیمت 2 ہزار 705 ڈالر ہے۔