برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی، فائل فوٹو
برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی، فائل فوٹو

احسن اقبال نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔

پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی، برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے، برطانوی عدالت سے بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کودھوکا دے کر عمران خان نے اقتدار لیا، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا دفاع کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔