فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوٹنگ کے دوران چھت گرنےسے ارجن کپور سمیت متعدد فنکار زخمی

ممبئی: بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور اور  دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔

ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹ کی چھت گرنے کی وجہ ساؤنڈ سسٹم کی تیز آواز اور وائبریشن تھی، جس کی وجہ سے دیگر حصے بھی لرز رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔