غزہ: جنگ بندی کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔
اتوار کے روز جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔
غزہ سے موصول ہونے والی تصاویر میں ہزاروں فلسطینیوں کو کپڑے اور دیگر ضروری سامان اٹھائے پیدل اپنے گھروں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ افراد گاڑیوں میں بھی سوار ہیں۔ ان میں سے کئی لوگوں نے فلسطینی جھنڈے تھامے ہوئے ہیں۔