اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافےکی تجویز

حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق پایا جاتا ہے، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا، اراکین کی موجودہ تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کر لی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔