فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیاہ فام شخص کا قتل، ٹرمپ کا سزایافتہ 2 پولیس افسران کی معافی کا اعلان

واشنگٹن: وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک 20 سالہ سیاہ فام شخص کے قتل میں سزا یافتہ 2 پولیس افسران کو معافی دے دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ  کے مطابق، اکتوبر 2020 میں میٹروپولٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران ٹیرنس سوٹن جونیئر اور اینڈریو زیباسکی نے سیاہ فام کارون ہلٹن بران کو بغیر ہیلمٹ کے سکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا اور تیز رفتاری کے ساتھ ان کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے اور موقع پر دم توڑ گئے۔

ستمبر 2024 میں ٹیرنس سوٹن جونیئر کو 66 ماہ جبکہ اینڈریو زِباسکی کو 48 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔  تفتیش کاروں کے مطابق پولیس افسران نے واقعے کو چھپایا، اپنے باڈی کیمرے بند کیے اور جائے وقوعہ سے ثبوت ہٹانے کی کوشش کی۔

س کے علاوہ، انہوں نے اپنے کمانڈنگ افسران کو واقعے کی نوعیت کے بارے میں غلط معلومات فراہم کیں۔ڈی سی پولیس یونین نے ٹرمپ سے دونوں پولیس افسران کے لیے معافی کی درخواست دی تھی۔ ان کے وکلا نے بھی انتظامیہ سے معافی کی اپیل کی تھی۔

اینڈریو زِباسکی کے وکیل کرسٹوفر زیمپوگنا نے سزا ختم ہونے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں۔