فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارت، آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 8 افراد ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی دیگر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے مزدوروں کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں جن میں اب تک 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع صبح 10:30 بجے کے قریب بتائی گئی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق دھمکا مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے۔ خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔