24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا، وزیر ریلوے
وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے، اب ایم ایل ون بنے گی۔ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔
March 15, 2025 · قومی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، آنے والے 24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے، اب ایم ایل ون بنے گی۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔