وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں بچے سمیت 9 افراد زخمی

زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،حالت خطرے سے باہر ہے ،ڈاکٹر

March 17, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پارا چنار : وسطی کرم میں جنگلی بھیڑ۔یئے کے حملے میں ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علاقے ذیمشت،کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔