فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

حماس کے حکومتی سربراہ اور کئی اعلیٰ اہلکارحملے میں شہید

غزہ: حماس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں اس کے کئی سرکردہ رہنما شہید ہوگئے، جن میں حماس کے حکومتی سربراہ عصام الدالیس بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں میں وزارت داخلہ کی قیادت کرنے والے محمود ابو وتفہ اور داخلی سلامتی کے ڈائریکٹر بہجت ابو سلطان بھی شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رہنما اپنے اہل خانہ سمیت اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بننے کے بعد شہید ہوگئے۔

حالیہ تنازعہ نے دو ماہ کی جنگ بندی کو توڑ دیا، حماس کی جانب سے یرغمالیوں کو آزاد کرنے اور جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی افواج نے فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی فوج کو حماس کے خلاف ”سخت کارروائی“ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس گروپ پر فوجی دباؤ کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اب سے حماس کے خلاف فوجی طاقت میں اضافہ کرے گا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 413 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

اسی دوران حماس نے اسرائیل پر جنوری میں طے پانے والی جنگ بندی کو توڑنے کا الزام لگایا، جس سے غزہ میں باقی 59 یرغمالیوں کی قسمت غیر یقینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔