فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کا منہ توڑ جواب، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیکس عائد

بیجنگ: چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

تجارتی محصولات کے معاملے پر دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔اس صورتحال کے دوران واشنگٹن کے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات عائد کرنے کے جواب میں بیجنگ کا ردعمل بھی آگیا۔

چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی منڈیوں میں مزید بے چینی پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

تجارتی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جوابی ٹیرف عائد کرنے سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور عالمی معیشت پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔