ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے،ٹرمپ

ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔

               
April 15, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا

واشنگٹن ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق کر دی، فریقین اور ثالث عمان نے روم کو میزبانی کیلئے تجویز کیا۔