حکومت نے مسلسل تیسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی
نئی قیمتوں کا نفاذ25 ستمبر کیلئے ہے- ڈیزل بدستور 400 سے اوپر
حکومت نے مسلسل تیسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں صرف 25 ستمبر کیلئے نافذ العمل ہوں گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی منڈی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔