لیما: جنوبی امریکہ کے ملک پیرُو کی ایک عدالت نے سابق صدر اولاںٹا ہمالا اور ان کی اہلیہ نادین ہریڈیا کو برازیلی تعمیراتی کمپنی اوڈی بریچٹ سے تین ملین ڈالر اور وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کی حکومت سے دو لاکھ ڈالر حاصل کرنے پر منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کے بعد 62 سالہ ہمالا کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی 48 سالہ اہلیہ نے لیما میں برازیلی سفارت خانے میں سیاسی پناہ کی درخواست دی اور وزارت خارجہ کے مطابق اُنہیں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ برازیل جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ہمالا نے اپنے خلاف الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کی صحت سے انکار کیا ہے جبکہ ان کے وکلا نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق ہمالا نے 2011 کے صدارتی انتخابات کے دوران یہ رقوم نیشنل پارٹی کے ذریعے حاصل کیں۔ عدالت نے فیصلہ ایک طویل عدالتی عمل کے بعد سنایا جس کی تحقیقات 2016 میں شروع ہوئی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos