صنعا: حوثیوں کے زیر انتظام ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مغربی یمن میں راس عیسیٰ نامی ایک اہم بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی فوج کے اس حملے کوعسکریت پسندوں پر حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک کا مہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے نے یمن کے المسیرہ ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد حوثی جنگجوؤں کو ایندھن فراہم کرنے والے ایک بڑے ذریعہ کو تباہ کرنا تھا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پینٹاگون نے فوری طور پر حوثیوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد پر کسی بھی قسم کا بصرہ نہیں کیا ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان حملوں کا مقصد حوثیوں کی طاقت کے معاشی ذرائع کو کم کرنا تھا جو اپنے ہم وطنوں کا استحصال کر رہے ہیں اور انھیں شدید تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos