فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پہلگام، پولیس نے دو مبینہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا

 اننت باگ: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کرنے والے چار افراد میں سے مبینہ طور پر دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پہلگام حملے میں چار افراد ملوث تھے جن میں سے تین مبینہ حملہ آوروں کے نام بھی دیے گئے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے ان میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ تیسرا شخص اننت ناگ کا مقامی شہری قرار دیا گیا ہے۔

تاہم چوتھے شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ تینوں افراد عسکریت پسند گروپ لشکرِ طیبہ کے رکن ہیں۔

پولیس نے اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث حملہ آوروں کے خاکے جاری کیے ہیں اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 20 لاکھ انڈین روپے انعام دینے اور ان کی شناخت خفیہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔