فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ممکنہ جنگ ، بھاتی فضائیہ کا ’لینڈ اینڈ گو‘ مشق کا مظاہرہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے ریاست اُترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ’لینڈ اینڈ گو‘ کے نام سے فضائی مشقوں کے دوران انڈین ائیر فورس نے اپنے طیاروں کو گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کی مشقیں کیں۔

انڈین خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین فضائیہ کی جانب سے ان مشقوں کے دوران جن طیاروں کا استعمال کیا گیا اُن میں رافیل، جیگوار، میراج اور دیگر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے کے جس حصے پر انڈین فضائیہ کی جانب سے لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کیں وہ ابھی زیرِ تعمیر ہے۔

گنگا ایکسپریس وے پر فضائیہ کی ان مشقوں کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا سکے کہ آیا یہ ایکسپریس وے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں۔

انڈین ائیر فورس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گنگا ایکسپریس وے مُلک میں ایسی پہلی فضائی پٹی یا رن وے ہے کہ جسے رات اور دن کے اوقات میں ہنگامی صورتحال کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان بری فوج نے بھی ٹِلا فیلڈ فائرنگ رینج میں ’ہیمر سٹرائیک‘ کے نام سے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔