فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آؤٹ ریہرسل

نئی دہلی : پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ریہرسل کی گئی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ  بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آﺅٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب سٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کر دی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فیروزپور کنٹونمنٹ میں ڈرل کے دوران مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔