فائل فوٹو
فائل فوٹو

مودی "بےشرم” اور "ڈرپوک” ہیں ، سابق گورنرمقبوضہ کشمیر

نئی دیلی:  سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وزیر اعظم مودی "بےشرم” اور "ڈرپوک” ہیں ،پہلگام حملے پر مودی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مودی "بے شرم” ہے، "درپوک” ہے اسے پہلگام حملے کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے

ستیہ پال ملک نے کہا کہ پہلگام حملہ بہت بڑا سیکیورٹی فیلئیر ہے، میری اطلاعات کے مطابق حکومت کے پاس انٹیلیجنس رپورٹس موجود تھیں مگر انھوں نے کچھ نہیں کیا

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نےپہلگام حملے کے بارے میں طاقتور ردعمل کےلیے کشمیری عوام کی تعریف نہ کرنے پر بھی مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا، ستیہ پال ملک نے کہا کہ آل پارٹی اجلاس میں شرکت میں مودی کی ناکامی "تکبر” کی علامت ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی بھارت میں ہندو مسلم تقسیم کو جاری رکھ کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے،

ذرائع کے مطابق ستیہ پال ملک بہار، میگھالیہ، گوا اور اڈیشہ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں،ستیہ پال 2019 کے پلوامہ حملے کے دوران جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔

ستیہ پال ملک نے کہاکہ پہلگام حملے کے پیچھے سنگین انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکیورٹی کی خامیاں ہیں، امیت شاہ کی طرف سے پہلگام حملے سے چند دن پہلے کی گئی کشمیر سیکیورٹی جائزہ ملاقاتیں سماجی اجتماع سے زیادہ کچھ نہیں تھیں۔

ستیہ پال نے کہاکہ جموں و کشمیر کے موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سیکیورٹی کے ذمے دار ہیں، گورنر منہوج سنہا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

ستیہ پال نے کہا کہ 2000 کے قریب کشمیری مسلمانوں کی گرفتاریاں مذہبی بنیاد پر کی گئیں،ستیہ پال ملک نے بھارت میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو رپورٹ نہ کرنے پر بھارتی میڈیا پر تنقید کی،بھارتی میڈیا نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق ستیہ پال ملک نے حقیقت کا اعتراف کر کے مودی کے بھارت کے چہرے سے نقاب اتار دیا ۔