نئی دہلی: بھارتی صحافی نےبھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی سے سوال کیا کہ پاکستان دعویٰ کر رہا ہے کہ انہوں نے رافیل طیارہ مار گرایاہے ، اس دعوے کی کیا حقیقت ہے۔ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ایک لمبا سانس لیتے ہوئےکہا کہ میں خوش ہوں کہ آپ نے مجھ سے یہ سوال پوچھا ، ہم جنگی صورتحال میں ہیں اور کسی بھی قسم کا نقصان جنگ کا حصہ ہیں ، آپ کو ہم سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا ہم نے اپنے اہداف حاصل کیے ، جس کا جواب ہے ہاں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک جنگ میں نقصان کے نمبرز کا سوال ہے تو یہ ابھی نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ابھی ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے تمام اہداف حاصل کیے اور ہمارے تمام پائلٹس اپنے گھر میں واپس آئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos