فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا اور چین میں ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق

جنیوا: امریکہ اور چین نے 90 روز کے لیے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکہ تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہے کہ امریکہ درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔