بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمے دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ، فائل فوٹو
بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمے دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ، فائل فوٹو

لالو پرساد نے برے بیٹے کو پارٹی اور خاندان سے نکال دیا

پٹنہ : بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ۔

لالو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اب سے تیج پرتاپ کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا رول نہیں ہو گا۔

انھوں نے ایکس پر لکھا نجی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنا سماجی انصاف کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کو کمزور کر دیتا ہے۔ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمے دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ۔

لالو یادو نے لکھا ان حالات کی وجہ سے میں انھیں پارٹی اور خاندان سے نکالتا ہوں، اب سے ان کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انھیں چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔